بیوی کے ہراساں کرنے پر شوہر نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

بیوی کے ہراساں کرنے پر شوہر نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

ریاست مدھیا پردیش کے رائے گڑھ ضلع کے بیاورا ٹان میں اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر مذکورہ شخص نے خودکشی کرلی۔
بیوی کے ہراساں کرنے پر شوہر نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

Webdesk

|

21 Jan 2025

نئی دہلی : بیوی کے ہراساں کرنے پر بھارت میں 27 سالہ شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، مرنے سے پہلے اس نے اپنی بیوی کے خلاف ویڈیو بھی بنائی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ریاست مدھیا پردیش کے رائے گڑھ ضلع کے بیاورا ٹان میں اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر مذکورہ شخص نے خودکشی کرلی۔

 فون پر ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں شوہر کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی ہر پندرہ دن میں اپنے والدین کے گھر جاتی تھی۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ واپس آنے پر وہ میرے والدین سے لڑتی تھی، خودکشی کرنے والے شخص نے اپنے سسرال والوں پر بھی ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا۔

پولیس اسٹیشن کے انچارج وریندر ڈھاکڈ نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد مزید قانونی اقدامات کیے جائیں گے، ویڈیو میں اس شخص کا کہنا تھا کہ بیوی کو واپس لانے کی کوششوں کے باوجود اس نے اکیلے رہنے پر اصرار کیا۔

گجرات میں بھی خودکشی کا ایک کیس سامنے آیا تھا، 4 جنوری کو، گجرات پولیس نے ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جب اس کے 39 سالہ شوہر نے اپنی موت کا ذمہ دار ایک ویڈیو اسے ٹھہرایا تھا۔

یہ شخص 30 دسمبر کو زمرالا گاں میں اپنے گھر کی چھت سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا، ویڈیو میں اس نے حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیوی کو میری کی موت کا سبب بننے پر سبق سکھایا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!