چین کا تائیوان کیلئے 10 نئے مراعاتی اقدامات کا اعلان

چین کا تائیوان کیلئے 10 نئے مراعاتی اقدامات کا اعلان

یہ پیش رفت تائیوان کی بڑی اپوزیشن جماعت کومنتانگ کی سربراہ چینگ لی ون کے دورہ چین کے بعد سامنے آئی ۔
چین کا تائیوان کیلئے 10 نئے مراعاتی اقدامات کا اعلان

Webdesk

|

13 Apr 2026

بیجنگ: چین نے تائیوان کے لیے 10 نئے مراعاتی اقدامات کا اعلان کر دیا۔

چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین نے تائیوان کے لیے جن نئے مراعتی اقدامات کا اعلان کیا، ان میں سیاحت پر عائد پابندیوں میں نرمی، ٹی وی ڈراموں کی نشریات کی اجازت اور خوراک و ماہی گیری کی مصنوعات کی فروخت میں سہولت شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ پیش رفت تائیوان کی بڑی اپوزیشن جماعت کومنتانگ کی سربراہ چینگ لی ون کے دورہ چین کے بعد سامنے آئی ۔

رپورٹ کے مطابق ان اقدامات میں دونوں اطراف کے درمیان پروازوں کی مکمل بحالی، شنگھائی اور فیوجیان کے شہریوں کو تائیوان کے دورے کی اجازت اور کومنتانگ و کمیونسٹ پارٹی کے درمیان باقاعدہ رابطہ نظام قائم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

 تاہم ان سہولتوں کو تائیوان کی آزادی کی مخالفت کی شرط سے مشروط کیا گیا ہے۔

دوسری جانب تائیوان کی مین لینڈ افیئرز کونسل نے ان اقدامات کو یک طرفہ رعایتیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بظاہر تحفہ ہیں، مگر درحقیقت سیاسی مقاصد سے جڑے ہوئے ہیں۔

کومنتانگ پارٹی نے ان اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں تائیوان کے عوام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!