چین نے پہلگام واقعے پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا

چین نے پہلگام واقعے پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا

چین کا پاکستان اور بھارت سے معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور
چین نے پہلگام واقعے پر پاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک

|

28 Apr 2025

چین نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام علاقے میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پاکستان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ممالک سے گفت و شنید کا راستہ اپنانے کی اپیل کی ہے۔  

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں اور اس کی خودمختاری کے تحفظ کی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔"

چین نے پہلگام واقعے کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ دونوں ممالک صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے اور بات چیت کے ذریعے تنازع حل کریں۔

گزشتہ ہفتے پہلگام میں مسلح افراد کے حملے میں 26 سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔ جس کے بعد بھارتی اقدامات اور پاکستان کے جواب پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں ممالک کو آپ میں معاملات حل کرنے کا مشورہ دیا جبکہ ایران نے پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر لانے کیلیے ثالثی کی پیش کش کی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!