3 hours ago
چین سے بڑھتے تعلقات پر ٹرمپ کی برطانیہ کو وارننگ
Webdesk
|
30 Jan 2026
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ بڑھتے کاروباری تعلقات پر برطانیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ، جبکہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے چین کے دورے کے دوران تعلقات میں پیش رفت اور معاشی فوائد کو سراہا ہے۔
اسٹارمر نے بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے تین گھنٹے طویل ملاقات میں چین کے ساتھ زیادہ بالغ اور جدید تعلقات کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں مارکیٹ تک بہتر رسائی، کم ٹیرف، سرمایہ کاری کے معاہدوں کے علاوہ فٹبال اور شیکسپیئر جیسے موضوعات پر بھی بات چیت ہوئی۔
دوسری جانب واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے برطانیہ اور چین کے قریبی تعلقات سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ ان کے لیے بہت خطرناک ہے، تاہم انہوں نے اس بیان کی مزید وضاحت نہیں کی۔
Comments
0 comment