ضعیف خاتون کا کارنامہ، 83 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کر لی

ضعیف خاتون کا کارنامہ، 83 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کر لی

آمال خاتون نے اپنی گفتگو کے اختتام پر سب کے لیے فکر انگیز پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عمر محض ایک ہندسہ ہے
ضعیف خاتون کا کارنامہ، 83  برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کر لی

Webdesk

|

6 Jul 2026

مصر:  مصر کی 83 سالہ خاتون نے ضعیف العمری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مصر کی رہائشی 83 سالہ خاتون آمال اسماعیل نے 83 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ یہ وہ عمر ہوتی ہے، جہاں تک پہنچنے والے بزرگ عموما آرام اور ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔

تاہم آمال اسماعیل نے ثابت کر دیا کہ خواب دیکھنے اور اس کی تعبیر پانے کے لیے عمر کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ انہوں نے پہلے 2023 میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر منصورہ یونیورسٹی کے کالج آف آرٹس سے پی ایچ ڈی کرنے والی عمر رسیدہ خاتون بن گئیں۔

منصورہ یونیورسٹی کے کالج آف آرٹس سے فرسٹ کلاس آنرز کے ساتھ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی آمال اسماعیل نے عرب میڈیا کو دیے گئے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ ان کا تراسی سال سے زیادہ عمر ہونے کے بعد پی ایچ ڈی حاصل کرنا ہر اس شخص کے لیے ایک پیغام ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ عمر خوابوں کے حصول میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

آمال خاتون نے اپنی گفتگو کے اختتام پر سب کے لیے فکر انگیز پیغام دیتے ہوئے کہا کہ عمر محض ایک ہندسہ ہے، اور جب تک انسان سوچنے اور کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسے اپنے خوابوں کو پورا کرنے سے نہیں رکنا چاہیے۔ اللہ پر امید ہی آگے بڑھنے کا حقیقی محرک ہے اور ہر انسان جو چاہے حاصل کر سکتا ہے اگر وہ ارادہ اور اپنے آپ پر ایمان رکھتا ہو۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!