دبئی جانے کے خواہش مندوں کے لیے اہم خبر
Webdesk
|
29 Apr 2024
متحدہ عرب امارات کے حکام نے دبئی ایئرپورٹ کی توسیع کا فیصلہ کرلیا جس پر 128 ارب درہم جبکہ 35 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔
دبئی ایئرپورٹ پر نئے مسافر ٹرمینلز اور ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، جس سے سالانہ 26 کروڑ مسافروں کو فائدہ اور اُن کی آمد و رفت ممکن ہوسکے گی جبکہ بیک وقت پانچ رن ویز پر فلائٹ آپریشن ہوگا جس سے ایک وقت میں 400 مسافروں کو سہولت میسر آئے گی۔
اس منصوبے پر 128 ارب درہم لاگت آئے گی۔ یہ سارا پلان اور حکمت عملی دبئی کے حکمران شیخ محمد راشد بن المکتوم نے سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ تعمیر و توسیع کی وجہ سے دبئی ایئرپورٹ کے تمام آپریشنز اگلے دس سال کیلیے المکتوم ہوائی اڈے سے ہوں گے۔
منصوبے کے تحت مستقبل کے ائیرپورٹ پر 400 جہاز بیک وقت مسافروں کو سروس فراہم کرسکیں گے، ائیرپورٹ پر ایوی ایشن سیکٹر میں پہلی بار نئی ایوی ایشن ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جائے گا۔
شیخ راشد نے بتایا کہ دبئی کے المکتوم ائیرپورٹ کے اطراف نیا شہر ’دبئی ساؤتھ‘ بسایا جائے گا اور وہاں پر 10 لاکھ افراد کو رہائش کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
Comments
0 comment