دبئی میں بھیک مانگنے والے 202 افراد گرفتار

دبئی میں بھیک مانگنے والے 202 افراد گرفتار

رمضان المبارک کے پہلے 2 ہفتوں میں پکڑے گئے ان افراد کو کم از کم 5 ہزار جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا بھگتنا پڑے گی
دبئی میں بھیک مانگنے والے 202 افراد گرفتار

Webdesk

|

29 Mar 2024

دبئی پولیس کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تازہ کارروائیوں کے دوران 202بھکاریوں کو گرفتار کرلیا، زیادہ تر بھکاریوں کے پاس وزٹ ویزا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کی یہ کارروائیاں رمضان المبارک میں بھیک مانگنے کے خلاف مہم کا حصہ ہے جس کے تحت 112 مرد اور 90 خواتین کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے پہلے 2 ہفتوں میں پکڑے گئے ان افراد کو کم از کم 5 ہزار جرمانہ اور 3 ماہ تک قید کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اکثر افراد وزٹ ویزا پر آئے ہوئے تھے تاکہ لوگوں کی رحمدلی کا فائدہ اٹھا کر بھیک اکھٹی کرسکیں۔

اس سے قبل یو اے ای میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسجد کے باہر خاتون کے بھیس میں بھیک مانگنے والے ایک عرب شہری کو گرفتار کرلیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عرب شہری نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے عبایا اور نقاب پہن رکھا تھا، ایک شہری کی اطلاع پر دبئی پولیس کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن نے کارروائی کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!