ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جیل میں بطور سزا گارڈ نے 7 دن تک زیادتی کی ہے، وکیل کا انکشاف

ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جیل میں بطور سزا گارڈ نے 7 دن تک زیادتی کی ہے، وکیل کا انکشاف

امریکی وکیل کے سنسنی خیز انکشافات
ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جیل میں بطور سزا گارڈ نے 7 دن تک زیادتی کی ہے، وکیل کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

5 Jun 2024

امریکا کی قید میں موجود پاکستانی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے ساتھ جیل کے گارڈ نے کئی روز تک سزا کے طور پر زیادتی کی ہے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ نے جیل میں ان کے ساتھ ہونے والے سلوک کے حوالے سے پریشان کن انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور سزا کے طور پر دو ہفتے قبل جیل کے گارڈ نے ان کے ساتھ زیادتی بھی کی۔

کلائیو اسٹافورڈ اور ڈاکٹر فوزیہ نے گزشتہ ہفتے جمعرات اور جمعہ کو جیل کے اندر شیشے کی دیوار سے فون کے ذریعے ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کلائیو اسٹافورڈ نے بتایا کہ فون ٹھیک سے کام نہیں کر رہے تھے، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے کو واضح طور پر سننے کے لیے چیخنے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے میں نے جیل حکام کو شکایت درج کرائی تو دو دن بعد ایک نیا فون فراہم کیا۔

اتوار کو جب ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن سے ملاقات ہوئی تو وہ بہت رو رہی تھیں۔ تاہم، جب جیل حکام فوزیہ کو لے گئے، تو وہ ڈاکٹر عافیہ کو منتقل کرنا بھول گئے اور انہیں ڈیڑھ گھنٹے کے لیے ایک بند کمرے میں چھوڑ دیا۔

مسٹر کلائیو نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کے کیس میں پیش رفت ہو رہی ہے اور ان کی رہائی کے لیے پر امید ہیں۔ امریکی وکیل نے واشنگٹن میں ہونے والی آئندہ ملاقاتوں کا بھی ذکر کیا، تاہم انہوں نے ان کے بارے میں تفصیلات ظاہر نہیں کیں جن سے وہ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔

نیویارک کی ایک وفاقی ضلعی عدالت نے ستمبر 2008 میں پاکستانی نیورو سائنسدان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو 86 سال قید کی سزا سنائی ہے۔  اُن پر افغانستان کے شہر غزنی میں تفتیش کے دوران مبینہ طور پر قتل کی کوشش اور امریکی اہلکاروں پر حملے کا الزام تھا۔ تاہم اس نے ان الزامات کی تردید کی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!