دفاعی معاہدے کے بعد افغانستان سے جارحیت، سعودی عرب کا موقف سامنے آگیا

دفاعی معاہدے کے بعد افغانستان سے جارحیت، سعودی عرب کا موقف سامنے آگیا

سعودی عرب کا دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے کا مشورہ
دفاعی معاہدے کے بعد افغانستان سے جارحیت، سعودی عرب کا موقف سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

12 Oct 2025

سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی جھڑپوں اور کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب دونوں برادر ممالک سے اپیل کرتا ہے کہ وہ تحمل سے کام لیں، کسی قسم کی مزید کشیدگی سے گریز کریں، اور تنازع کے حل کے لیے بات چیت اور دانائی کا راستہ اختیار کریں تاکہ خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مملکت ہر اُس علاقائی اور بین الاقوامی کوشش کی حمایت کرتی ہے جو خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے کی جا رہی ہیں۔

بیان میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ سعودی عرب پاکستان اور افغانستان کے برادر عوام کے لیے سلامتی، استحکام اور خوشحالی چاہتا ہے، کیونکہ علاقائی امن ہی دونوں قوموں کی اجتماعی ترقی اور فلاح کی ضمانت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!