دلہا کے ںوسہ لینے پر دلہن والے مشتعل، تشدد سے لڑکے کے باپ سمیت 5 زخمی
ویب ڈیسک
|
27 May 2024
شادی کی تقریب میں دلہا کو اپنی نوبیاہتا دلہن سے محبت کا اظہار اور باہر لینا مہنگا پڑ گیا جس کے بعد تقریب اکھاڑا بن گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتر پردیش میں شادی کی تقریب اس وقت میدان جنگ میں تبدیل ہوگئی جب دلہا نے سب کے سامنے نوبیاہتا دلہن کا بوسہ لیا۔
لڑکے کا بوسہ لینا لڑکی والوں کو شدید ناگوار گزرا جس پر انہوں نے لڑکے والوں کے ساتھ تکرار و جھگڑا کیا۔
بات جب آگے بڑھی تو لڑکی کے گھر والے لاٹھیاں کے کر اسٹیج پر پہنچے اور میزبانوں کی جی بھر کے پٹائی کی۔تشدد کے نتیجے میں دلہن کے والد سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔
تقریب میں ہونے والے جھگڑے کے دوران ہر طرف چیخ پکار کی آوازیں آتی رہیں اور پھر پولیس نے آکر معاملہ ٹھنڈا کرایا، پھر 7 افراد کو گرفتار کر کے تھانے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق دلہن کے والد نے پیر کی رات اپنی دونوں بیٹیوں کی شادیاں رکھی تھیں، پہلی شادی خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی جبکہ دوسری تقریب میں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔
دلہن کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ دلہے نے اسے اسٹیج پر زبردستی بوسہ دیا جبکہ دولہے کا کہنا ہے کہ دلہن نے خود بوسہ لینے پر اصرار کیا تھا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ابھی تک دونوں خاندانوں کی طرف سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی تاہم گرفتار باراتیوں پر عوامی امن کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment