1 hour ago
دمشق میں فرانسیسی صدر کے دورے کے دوران 2 دھماکے، 18 افراد زخمی
Webdesk
|
7 Jul 2026
دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دورے کے دوران دو بم دھماکوں میں کم از کم 18 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق دھماکے اس ہوٹل کے قریب ہوئے جہاں صدر میکرون سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات میں مصروف تھے۔
رپورٹس کے مطابق پہلا دھماکا اس وقت ہوا جب فرانسیسی صدر کا قافلہ ہوٹل سے صدارتی محل کی جانب روانہ ہوا، جبکہ دوسرا دھماکا قریب کھڑی ایک ایمبولینس کے نزدیک ہوا، جہاں متعدد افراد موجود تھے۔
دھماکوں کے بعد علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور قریبی دکانوں کے اطراف سے سیاہ دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعے کے بعد شامی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments
0 comment