دم درود کے نام پر بچوں سے زیادتی کرنے والے جعلی پیر کو عدالت نے سزا سنادی

دم درود کے نام پر بچوں سے زیادتی کرنے والے جعلی پیر کو عدالت نے سزا سنادی

عدالت نے 30 سال قید اور 50 ہزار جرمانے کی سزا سنائی ہے
دم درود کے نام پر بچوں سے زیادتی کرنے والے جعلی پیر کو عدالت نے سزا سنادی

Webdesk

|

25 Feb 2025

مقبوضہ جموں کشمیر میں بچوں کو دم درود سکھانے کے نام پر زیادتی کرنے والا جعلی پیر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کے مقبوضہ کشمیر کے شمالی قصبہ سوپور میں 2016 میں ایک 14 سالہ بچے نے اپنے والدین کو بتایا کہ جعلی پیر اعجاز شیخ، جس کے پاس وہ بھیجا گیا تھا، اس کے ساتھ ریپ کر رہا ہے۔

یہ معاملہ پولیس تک پہنچا تو درجنوں دیگر بچوں نے بھی اسی طرح کے خوفناک تجربات کا انکشاف کیا۔ اعجاز شیخ کو گرفتار کیا گیا، لیکن اس وقت اسے سزا نہیں ہوئی۔

بارہ مولہ کی عدالت نے 9 سال کے بعد 54 سالہ جعلی پیر کو 30 سال قیدِ بامشقت اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ 

عدالت نے مزید تحقیقات جاری رکھنے اور الگ الگ مقدمے درج کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ سزا میں اضافہ کیا جا سکے۔

چیف جوڈیشل مجسٹریٹ میر وجاہت نے 123 صفحات پر مشتمل فیصلے میں اس واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ معصوم بچوں کی ذہنی اور روحانی صحت پر ایک بدترین حملہ تھا۔ 

انہوں نے متاثرہ بچوں کی دلیری کو سراہتے ہوئے ان کی شناخت کو خفیہ رکھنے کا حکم دیا۔ فیصلے میں شامل ایک انگریزی نظم ’عقیدت کی سرگوشیاں، خوف کی بازگشت‘ میں جعلی پیر کے ہاتھوں بچوں کو پہنچی تکلیف کی عکاسی کی گئی ہے۔

جج نے کہا کہ یہ فیصلہ اُن ہزاروں دبی ہوئی آوازوں کے لیے اُمید کی کرن ہے، جو جعلی پیروں کی مکاری کا شکار ہوئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!