دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل

دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل

ایران نے امریکا کو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کردیا
دشمن کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل

Webdesk

|

8 Apr 2026

تہران: دو ہفتے کی جنگ بندی اور مذاکرات پر ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن کو مجرمانہ جنگ میں ناقابل تردید، تاریخی اور عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکا کو 10 نکاتی منصوبہ قبول کرنے پر مجبور کردیا۔ تجاویز میں امریکا کی جانب سے عدم جارحیت کی ضمانت دینا شامل ہے۔

بیان کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایران کے کنٹرول کو جاری رکھنے کی تجویز شامل ہے، افزودگی کو قبول کرنے، تمام بنیادی اور ثانوی پابندیوں کو ختم کرنے کی تجویز شامل ہیں۔

سلامتی کونسل اور بورڈ آف گورنرز کی تمام قراردادوں کو ختم کرنے تجویز شامل ہیں، اس کے علاوہ ایران کو معاوضہ ادا کرنے، خطے سے امریکی افواج کے انخلا کی بھی تجویز شامل ہے۔

لبنان کے خلاف تمام محاذوں پر جنگ روکنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس فتح پر ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، جب تک اس فتح کی تفصیلات سامنے نہیں آتیں اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے مزید کہا کہ ہماری انگلیاں ٹریگر پر ہیں، دشمن نے معمولی غلطی بھی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!