افغان حکومت کا حج پر بچی ہوئی رقم تمام عازمین میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ

افغان حکومت کا حج پر بچی ہوئی رقم تمام عازمین میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ

ہر حاجی کے حصے میں 3 لاکھ افغان روپے سے زیادہ آئیں گے
افغان حکومت کا حج پر بچی ہوئی رقم تمام عازمین میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

6 Aug 2025

افغانستان میں طالبان حکومت نے حج کے اخراجات میں شفافیت اور دیانت داری کا ایک غیر معمولی مظاہرہ کیا ہے۔ وزارت حج و اوقاف نے اس سال کے حج کے اخراجات میں بچ جانے والی رقم تقریباً 11 ملین افغانی سے زائد کو حاجیوں میں واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رقم، جو کہ کل بجٹ 8 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ افغانی میں سے بچی ہے، اب ہر افغان حاجی کو واپس کی جائے گی۔

وزارت کے ایک پریس کانفرنس میں وزیر شیخ نور محمد ثاقب نے اس فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 2 لاکھ 80 ہزار افغان حاجیوں کو فی کس 3 ہزار 936 افغانی کا ریفنڈ ملے گا۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور بچی ہوئی رقم کو قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے ان لوگوں کو واپس کیا جا رہا ہے جنہوں نے اسے ادا کیا تھا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں ایک مثبت اور حیران کن قدم ہے جب دنیا کے کئی ممالک میں حج کے اخراجات کی شفافیت پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں اور حاجیوں کو مکمل ادائیگی کے باوجود کوئی حساب یا ریفنڈ نہیں دیا جاتا۔ یہ اقدام طالبان حکومت کی جانب سے ایک نئی پالیسی کا اشارہ بھی ہو سکتا ہے، جہاں عوامی خدمات میں مالی دیانت داری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!