افغانستان میں شدید بارشوں سے تباہی، 70سے زائد ہلاکتیں

افغانستان میں شدید بارشوں سے تباہی، 70سے زائد ہلاکتیں

رواں ہفتے افغانستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔
افغانستان میں شدید بارشوں سے تباہی، 70سے زائد ہلاکتیں

Webdesk

|

19 May 2024

افغانستان میں شدید بارشوں سے خطرناک صورتحال، 70سے زائد افراد لقمہ اجل  بن گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رواں ہفتے افغانستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغان صوبیغور اور فاریاب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 70افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی افراد لاپتا ہیں۔

ایک افغان شہری کے مطابق خوفناک سیلاب سب کچھ بہا کر لے گیا، میں اور میرا خاندان حکام کی طرف سے مسجد کے لاڈ اسپیکر سے اعلان ہونے کے بعد گھر بار چھوڑ کر حفاظتی مقام کی جانب نقل مکانی کر گئے۔

واضح رہے کہ سیلاب سے 2 ہزار سے زائد مکانات بھی تباہ ہوگئے  جبکہ 4 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔سیلابی صورتحال کے باعث شہریوں نے بڑی تعداد میں نقل مکانی بھی شروع کر دی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!