افغانستان میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی شہری انتقال کرگئے

افغانستان میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی شہری انتقال کرگئے

جبرئیل عمر نے قید میں اسلام قبول کیا اور وہ کابل میں انگریزی کے استاد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے
افغانستان میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی شہری انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

9 Jan 2025

افغانستان میں امارات اسلامیہ کی حکومت میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی شہری جبرائیل عمر 54 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

امریکا نے کیون کنگ اور آسٹریلیا کے ٹیموتھی ویکس کو انس حقانی اور دیگر تین ساتھیوں کے تبادلے میں رہا کیا تھا۔

ٹیموتھی ویکس نے دوران قید اسلام قبول کر کے اپنا نام جبرائیل عمر رکھ لیا تھا۔ امارات اسلامیہ کی حکومت کے قیام کے بعد 2022 میں جبرائیل عمر کابل آگئے تھے اور افغانستان میں انگریزی کے استاد کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

اُن کا انتقال کابل میں 8 جنوری کو ہوا جس کی افغان وزارت داخلہ نے تصدیق کی اور بتایا کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے۔

افغان حکومت اور انس حقانی نے جبرائیل عمر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!