افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی پر حملہ ، 6 ہلاک، 8 زخمی

افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی پر حملہ ، 6 ہلاک، 8 زخمی

آج ہونے والے اس حملے کی تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی
افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی پر حملہ ، 6 ہلاک، 8 زخمی

Webdesk

|

8 May 2024

کابل: افغانستان کے شہر فیض آباد میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں اس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں سے طالبان فوجیوں کی گاڑی گزر رہی تھی، جس کے باعث 6طالبان فوجی ہلاک جبکہ 8زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکا اتنا زور د ار تھا کہ طالبان ملٹری کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،موٹر سائیکل میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔

طالبان کے 2021میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فوجی قافلوں، امام بارگاہوں اور حکومتی دفاتر پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

آج ہونے والے اس حملے کی تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 10 سے زائد زخمی ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر ہر طرف انسانی اعضا بکھرگئے۔

جہاں مزید 3 زخمیوں نے دوران علاج دم توڑ دیا جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 6 ہوگئی۔ 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!