فلسطین میں بنائی گئی ناجائز یہودی بستیاں آگ میں جلکر خاکستر

فلسطین میں بنائی گئی ناجائز یہودی بستیاں آگ میں جلکر خاکستر

پانچ ہزار ایکڑ اراضی کو شدید نقصان، آگ کے الزام میں 17 ملزمان گرفتار
فلسطین میں بنائی گئی ناجائز یہودی بستیاں آگ میں جلکر خاکستر

ویب ڈیسک

|

3 May 2025

تل ابیب: مقبوضہ بیت المقدس کے قریب ناجائز یہودی بستیوں کو شدید آگ نے گھیر لیا جبکہ اسرائیل نے جنگلات میں آگ لگانے کے الزام میں 17 افراد کو گرفتار کیا ہے جو فلسطینی بتائے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس کے نزدیک جنگلات میں دہائی کی سب سے بڑی آگ بھڑک اٹھی، جس نے پانچ ہزار ایکٹر سے زائد رقبے کو خاکستر کر دیا۔ اس آتشزدگی میں 23 افراد زخمی ہوئے، جبکہ شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔  

آگ مغربی پہاڑوں پر پانچ مختلف مقامات پر بھڑکی اور تیزی سے پھیل کر شاہراہوں تک پہنچ گئی، جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب کے درمیان مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا گیا۔

تل ابیب کے مضافات میں بھی دھویں کے بادل چھا گئے، جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق 13 مزید افراد زخمی ہوئے۔  

صہیونی حکومت نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی امداد کی درخواست کی۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق، وزیراعظم نیتن یاہو نے خبردار کیا کہ آگ بیت المقدس تک پھیل سکتی ہے۔ اس موقع پر فلسطینیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ آگ صہیونی قبضے کے خلاف قدرت کا ردعمل ہو سکتی ہے۔  

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!