فلسطینی بچہ شہید والد کے جوتے سینے پر لگا کر زار و قطار رو دیا
Webdesk
|
23 Jul 2024
خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے جانے والے فلسطینی شہری کا بیٹا اپنے والد کے جوتے گلے سے لگا کر دھاڑیں مار کر رونے لگا جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
اس ویڈیو میں فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت اور بچوں کی کیفیت سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلسطینی خاندان کس قدر اذیت اور خوفناک انداز سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
فلسطینی صحافی مریم ابو دگہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی، جس میں بچے انتہائی غمزہ اور والد کے جوتے سینے سے لگا کر روتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ اس کے ساتھ بیٹھا ہم عمر دوست تسلیاں بھی دے رہا ہے۔
انسانی بنیادوں پر محفوظ علاقوں پر اسرائیل کی بے دریغ بمباری سے غزہ کی پٹی میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ آج صبح، تباہ کن مناظر ایک ویڈیو میں ریکارڈ کیے گئے جب خاندان انخلاء کے احکامات کے بعد علاقے سے نکلے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ غزہ کا 83 فیصد علاقہ خالی کرنے کے احکامات کے تحت ہے یا اسرائیلی فوج کی طرف سے 'نو گو' زون کے طور پر نامزد ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق انخلاء کے احکامات کے چند منٹ بعد پیر کو مشرقی خان یونس میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 70 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے۔
Comments
0 comment