فرانس کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

فرانس کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

فرانسیسی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت اور انتہائی ضروری پیش رفت قرار دیا۔
فرانس کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم

Webdesk

|

12 May 2025

فرانس کے وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار سے ملاقات میں پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حال ہی میں اعلان کردہ جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کیا۔

دوران گفتگواسحاق ڈار نے امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق بحران کے دوران صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا اور صرف اپنے دفاع میں کام کیا۔

اسحاق ڈار نے یقین دلایا کہ پاکستان علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے ذمہ داری سے کام کرتا رہے گا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت اور انتہائی ضروری پیش رفت قرار دیا۔

انہوں نے حالیہ دشمنیوں کے دوران بے گناہ جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور پاکستان اور بھارت دونوں پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

دونوں رہنماں نے خطے میں کشیدگی پر قابو پانے اور دیرپا امن قائم کرنے کے لیے کثیرالجہتی فورمز سمیت پائیدار سفارتی رابطے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!