والد کی زبردستی ویڈیو بناکر وائرل کی گئی، دو دن سے اغوا کیا ہوا ہے بازیاب کروایا جائے، بیٹا عدالت پہنچ گیا

والد کی زبردستی ویڈیو بناکر وائرل کی گئی، دو دن سے اغوا کیا ہوا ہے بازیاب کروایا جائے، بیٹا عدالت پہنچ گیا

عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیا، کل ملزم ساجد کو پیش کرنے کا بھی حکم
والد کی زبردستی ویڈیو بناکر وائرل کی گئی، دو دن سے اغوا کیا ہوا ہے بازیاب کروایا جائے، بیٹا عدالت پہنچ گیا

ویب ڈیسک

|

14 Jul 2025

بارش کے پانی میں پھنسنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور فیلڈ مارشل کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے لاہور کے بزرگ شہری کے بیٹے کے والد کی بازیابی کیلیے عدالت سے رجوع کرلیا۔

ساجد نواز کی بازیابی کے لیے ان کے بیٹے عمر نے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دو روز قبل پولیس نے والد کو اغوا کیا اور اُن سے جبری ویڈیو بنوا کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ والد کا کھانا پینا بند کردیا گیا ہے اور پولیس اُن کی رہائی یا مقدمے کے حوالے سے کوئی تفصیلات یا پھر اُن سے ملاقات تک نہیں کروا رہی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج غلام فرید نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 جولائی کو جواب طلب کیا اور حکم دیا کہ اگر ساجد نواز پولیس کی تحویل میں ہیں تو انہیں کل عدالت میں پیش کیا جائے۔

درخواست گزار کے وکلاء ایڈووکیٹ سمیر خان خٹک اور ایڈووکیٹ نعمان سرور ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ جوہر ٹاؤن کے ایس ایچ او نے ساجد نواز کو دو دن سے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

عمر نے درخواست میں کہا کہ ان کے والد کو پولیس نے دو دن سے حراست میں رکھا ہے، نہ کوئی مقدمہ درج ہے اور نہ ہی انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے ساجد نواز سے معافی کی ویڈیوز بنوائیں اور سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے والد کو بازیاب کروانے کا حکم دیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!