5 hours ago
لاڑکانہ میں اجتماعی زیادتی کا شکار معذور بچی دم توڑ گئی

ویب ڈیسک
|
15 Jul 2025
سندھ کے علاقے لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیرو میں تین افراد کی اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی 12 سالہ معذور بچی دوران علاج دم توڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل بچی کو تین افراد نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُسے ملزمان سڑک پر پھینک کر بھاگ گئے تھے۔
بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چوبیس گھنٹے زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق، واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کی گئی، جس کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں مرکزی ملزم رضوان کالو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ مقدمہ رتوڈیرو تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ باقی دو فرار ملزمان کی شناخت ہو چکی ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے۔
Comments
0 comment