تاجروں کی ہڑتال کی دھمکی، حکومت نے مذاکرات کیلیے بلالیا

تاجروں کی ہڑتال کی دھمکی، حکومت نے مذاکرات کیلیے بلالیا

فنانس بل 2025 کے معاملے پر تاجروں نے 19 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے
تاجروں کی ہڑتال کی دھمکی، حکومت نے مذاکرات کیلیے بلالیا

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2025

وفاقی وزیر خزانہ نے فنانس بل 2025 کے خلاف ہڑتال کی کال دینے پر تمام چیمبرز اور کاروباری ایسوسی ایشنز کو آج مذاکرات کیلیے طلب کرلیا ہے۔

کراچی میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 19 جولائی کی ہڑتال کے حوالے سے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کے موقف کو سنا جائے گا اور حکومت کا نقطہ نظر بھی واضح کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تمام چیمبرز کو موجودہ قوانین کا بغور مطالعہ کر کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے۔   

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ قانون میں سیلز ٹیکس فراڈ کو روکنے کے لیے کئی حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 5 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگی کی صورت میں گرفتاری کے لیے کمشنر یا ایف بی آر کے تین رکنی بورڈ کی منظوری ضروری ہوگی۔  

محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ ایف بی آر کے اضافی اختیارات کا انکم ٹیکس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان اختیارات کا مقصد صرف سیلز ٹیکس فراڈ کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج چیمبرز کے صدور کے ساتھ اہم ملاقات ہوگی جس میں انہیں اس معاملے پر تفصیلات بتائی جائیں گی۔  وزیر خزانہ نے کہا کہ ایف بی آر کے اضافی اختیارات کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ ان اختیارات کو اسمبلی سے اسٹینڈنگ کمیٹی کی مشاورت سے منظور کرایا گیا ہے اور یہ صرف بڑے سیلز ٹیکس فراڈ کیسز پر لاگو ہوں گے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!