فرانس کی اسمبلی میں فلسطینی پرچم لہرانے پر ممبر کی رکنیت معطل

فرانس کی اسمبلی میں فلسطینی پرچم لہرانے پر ممبر کی رکنیت معطل

فرانس كے انتہائی دائیں بازو سے تعلق ركھنے والے ممبر پارلیمان نے سیشن کے دوران جھنڈا لہرایا
فرانس کی اسمبلی میں فلسطینی پرچم لہرانے پر ممبر کی رکنیت معطل

ویب ڈیسک

|

31 May 2024

فرانس کی اسمبلی میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران فلسطین کا پرچم لہرانے والے ممبر پر پابندی لگادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق فرانس میں پارلیمنٹ کے اجلاس میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں فلسطین کا پرچم لہرانے والے ممبر کے ایوان میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

فرانس كے انتہائی دائیں  بازو سے تعلق ركھنے والے ممبر پارلیمان، جن كو پارلیمنٹ میں  فلسطین كا جھنڈا لہرانے پر پابندی كا سامنا ہے كا كہنا ہے كہ وہ قومی اسمبلی كے قواعد كی پابندی كے بجائے تاریخ كے درست سمت پر ہونے كو ترجیح دیں  گے۔

پارلیمنٹ كے ایوان زیریں میں فلسطین كا جھنڈا سیشن كے دوران لہرانے پر بائیں  بازو كی جماعت فرانس انبوڈكے ممبر سیبسٹین ڈیلوگو كو دو ہفتے كے لیے معطل كر دیا ہے۔ 

سیبسٹین ڈیلوگو نے بدھ كی رات كو فلسطین كے حق میں  مظاہرے میں  شركت كرنے كے بعد برطانوی خبررساں  ادارے كو بتایا كہ یہ پہلی مرتبہ ہے كہ كسی دوسرے ملک كا جھنڈا اسمبلی میں  لہرایا گیا ہے، لیكن جو كچھ ہورہا ہے اس كے پیش نظر یہ باكل درست ہے. آپ دیكھتے ہیں  كہ بحیرہ روم كے دوسری طرف ہمارے جیسے ہی لوگوں  كا قتل عام ہو رہا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!