4 hours ago
فرانس میں مسجد کے اندر عبادت کرتے وقت نمازی کا لرزہ خیز قتل، ملزم نے ویڈیو شیئرکردی

Webdesk
|
28 Apr 2025
لا گرینڈ کومبے: فرانس کے جنوبی علاقے گارڈ کے گاؤں لا گرینڈ کومبے میں ایک مسجد میں ایک مسلمان نمازی بے دردی سے قتل کر کے ملزم نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح مسجد میں نماز کے دوران صرف دو افراد (مقتول اور قاتل) موجود تھے۔ قاتل نے متاثرہ نمازی پر دوران عبادت درجنوں بار چاقو سے حملہ کیا۔
قاتل نے اپنے فون سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی، جس میں مقتول کو درد سے کراہتے ہوئے دکھایا گیا۔
مسجد کے سیکیورٹی کیمرے میں قاتل کو دیکھا گیا، جس نے کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ "یقیناً مجھے گرفتار کر لیا جائے گا۔"
واقعے کو ہوئے 48 گھنٹے گزر چکے ہیں تاہم پولیس ویڈیو اور تصویر حاصل ہونے کے باوجود بھی قاتل کو گرفتار نہیں کرسکی۔
فرانسیسی حکام اس قتل کو "ممکنہ اسلاموفوبیا‘‘ کا واقعہ قرار دے رہے ہیں۔ مشتبہ قاتل کی شناخت بوسنیائی نژاد غیر مسلم فرانسیسی** کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، لیکن اب تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
Comments
0 comment