فرانسیسی شہری 8 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے پیدل حج پر پہنچ گیا

فرانسیسی شہری 8 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے پیدل حج پر پہنچ گیا

فرانسیسی شہری نے 8 ماہ سفر کیا اور تیرہ ممالک کی سرحدوں کو عبور کیا
فرانسیسی شہری 8 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کر کے پیدل حج پر پہنچ گیا

Webdesk

|

18 May 2024

فرانس سے تعلق رکھنے والا شہری 8 ماہ کا پیدل سفر کر کے اور 13 ممالک کی سرحدوں کو عبور کر کے حج کی سعادت حاصل کرنے کیلیے سعودی عرب پہنچ گیا۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی سیاح محمد بولابیار نے عمرہ کرنے کے لیے 13 ممالک میں آٹھ ماہ پیدل سفر کیا۔

  بولابیار نے بتایا کہ اس نے 8000 کلومیٹر کے سفر کے لیے دو سال تک تربیت حاصل کی۔

 اس نے 27 اگست 2023 کو پیرس میں اپنے سفر کا آغاز کیا، سوئٹزرلینڈ، اٹلی، سلووینیا، کروشیا، بوسنیا، مونٹی نیگرو، البانیہ، مقدونیہ، یونان، ترکی اور اردن سے ہوتے ہوئے آخر کار سعودی عرب پہنچے۔

فرانسیسی شہری نے اپنے سفر کو آسان بنانے کیلیے ضروری سامان جسکا وزن 25 کلو تھا، ایک خیمہ، نقشہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے زیادہ تر راتیں مساجد میں گزاریں اور اس دوران سارے لوگوں نے مجھے خوش آمدید کہا۔

 انہوں نے موسم کو سفر کا سب سے مشکل پہلو قرار دیا۔ "میں گرمیوں میں روانہ ہوا اور موسم خزاں اور سردیوں سے گزرتا ہوا، طوفانوں اور گرج چمک کے ساتھ بہار میں پہنچا۔ ایک مرحلے پر، یونانی سرحد پر برفانی طوفان کیوجہ سے ایک ہفتہ قیام کرنا پڑا 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!