فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران بچے کی پیدائش، نام محمد رکھ دیا گیا
نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی 30سالہ خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا ہے
Webdesk
|
12 Jun 2024
نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی خاتون عازم حج کے ہاں سعودی عرب میں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا انہوں نے نام محمد رکھا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق رواں سال میں اب تک حج سیزن میں ہونے والی یہ پہلی ولادت ہے۔
نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی تیس سالہ خاتون کو 31 ہفتوں میں ہی تکلیف شروع ہوئی، چونکہ وہ سعودی عرب میں تھیں تو انہیں مکہ کے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن لایا گیا جہاں انہوں نے صحت مند بچے کو آپریشن کے ذریعے جنم دیا ہے۔
وقت سے قبل پیدا ہونے والے بچے کی مکہ کے اسپتال میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور خاتون کی حالت بھی بہتر ہے اور ڈاکٹر نے دونوں کی صحت کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔
Comments
0 comment