فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر گرنے سے 7 افراد ہلاک

فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر گرنے سے 7 افراد ہلاک

ہمیں صوبے میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی
فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر گرنے سے 7 افراد ہلاک

Webdesk

|

30 Jul 2026

ارجنٹائن کے مغربی صوبے سان خوان میں جنگلات کی آگ پر قابو پانے کے مشن پر مامور فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے، حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 صوبائی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا بیل 412 ہیلی کاپٹر سان خوان کے ایشگوالاستو قدرتی پارک میں لگی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

سان خوان کے گورنر مارسیلو اوریگو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ہمیں صوبے میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی، جس میں 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

 گورنر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فائر فائٹرز، پولیس اہلکار اور سول پروٹیکشن کے عملے کے ارکان شامل ہیں،ایمرجنسی سروسز کے مطابق ہیلی کاپٹر کا بدھ کی صبح بیس اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

 حکام کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر پڑوسی صوبے لا ریوجا جا رہا تھا، جہاں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کرنا اس کا مقصد تھا۔

 حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!