فیلڈمارشل اور وزیراعظم کی درخواست پر ٹرمپ نے جنگ بندی میں مزید توسیع کردی

فیلڈمارشل اور وزیراعظم کی درخواست پر ٹرمپ نے جنگ بندی میں مزید توسیع کردی

ٹرمپ نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ ناکہ بندی جاری رکھے اور دیگر تمام معاملات میں مکمل طور پر تیار رہے
فیلڈمارشل اور وزیراعظم کی درخواست پر ٹرمپ نے جنگ بندی میں مزید توسیع کردی

ویب ڈیسک

|

22 Apr 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق جاری صورتحال پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے فوج کو ناکہ بندی جاری رکھنے کی ہدایت دے دی ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی اندرونی صورتحال غیر مستحکم ہے اور پاکستان کی قیادت کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کو فی الحال مؤخر رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس درخواست کے پیش نظر ایران کو وقت دیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی قیادت کے درمیان اتفاق رائے پیدا کر کے کوئی مشترکہ تجویز سامنے لا سکے۔

امریکی صدر کے مطابق انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ ناکہ بندی جاری رکھے اور دیگر تمام معاملات میں مکمل طور پر تیار رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جائے گا جب تک ایران کی جانب سے کوئی حتمی تجویز پیش نہیں کی جاتی اور مذاکرات کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کو عارضی طور پر مؤخر کر دیا گیا ہے اور جنگ بندی میں توسیع کر دی گئی ہے۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی موجودہ حکومتی صورتحال غیر مستحکم ہے اور پاکستان کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو وقت دیا جا رہا ہے تاکہ اس کی قیادت اور نمائندے باہمی مشاورت سے کوئی متفقہ تجویز سامنے لا سکیں۔

امریکی صدر کے مطابق انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایران کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھے اور ہر طرح سے تیار رہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ بندی اس وقت تک برقرار رکھی جائے گی جب تک ایران کی جانب سے کوئی واضح تجویز پیش نہیں کی جاتی اور بات چیت کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!