گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹرتباہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک

گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹرتباہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثے میں گھانا کے وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹرتباہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک

Webdesk

|

6 Aug 2025

افریقی ملک گھانا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 وزرا سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گھانا کے جنوبی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں  گھانا کے وزیر دفاع  اور  وزیر ماحولیات بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ائیرفورس کا 3 رکنی عملہ اور حکومتی اہلکار شامل ہیں۔گھانا کے  صدر نے حادثے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گھانا کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، حادثے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!