3 hours ago
گھریلو ملازمہ نے سونا اور نقدی واپس مانگنے پر مالکن کی جان لے لی
Webdesk
|
29 Mar 2026
نئی دہلی : بھارت میں ایک گھر میں کام کرنے والی ملازمہ نے اپنی مالکن کو سونا اور نقدی واپس مانگنے پر قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے علاقے پالن پور میں پیش آیا جہاں ملازمہ ریکھا راٹھور 15 سالوں سے شانتی بین اور اس کے خاندان کے ساتھ کام کر رہی تھی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ریکھا، شانتی کے گھر میں کام کرتی تھی اور پھر دونوں میں دیکھتے ہی دیکھتے دوستی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق آہستہ آہستہ ریکھا نے اپنا فرنیچر کا کام شروع کردیا جس کیلئے تقریبا ایک سال قبل شانتی نے ریکھا کو کاروبار میں مدد کرنے کے لیے کافی مقدار میں طلائی زیورات اور نقدی ادھار رقم بھی دی تھی۔
پولیس کے مطابق جب شانتی نے ریکھا سے اپنا ادھار واپس مانگا تو اس نے شانتی کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا اور اپنی فرنیچر کی دکان پر لے گئی جہاں اس نے اپنے 4 ساتھیوں کے ہمراہ نشہ دے کر شانتی کو قتل کرڈالا۔
پولیس کے مطابق شانتی کے گھر والوں نے اس کے لاپتا ہونے کی شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سارا معاملہ سلجھایا اور معلوم ہوا کہ شانتی کو قتل کرکے اس کی لاش کو بوری میں ڈال کر شوروم کے تہہ خانے میں پھینک دیاگیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ کارروائی کرتے ہوئے ریکھا اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کیخلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
Comments
0 comment