گھریلو ناچاقی: شوہر کو قتل کرانے کیلئے بیوی نے واٹس ایپ اسٹیٹس لگا دیا

گھریلو ناچاقی: شوہر کو قتل کرانے کیلئے بیوی نے واٹس ایپ اسٹیٹس لگا دیا

سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ پر بیوی نے اسٹیٹس لگایا کہ شوہر کو قتل والے کو 50 ہزار بھارتی روپے دیے جائیں گے۔
گھریلو ناچاقی: شوہر کو قتل کرانے کیلئے بیوی نے واٹس ایپ اسٹیٹس لگا دیا

Webdesk

|

31 Mar 2024

بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جب گھریلو ناچاقی پر بیوی نے شوہر کو قتل کرانے کیلئے واٹس ایپ اسٹیٹس لگا دیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع آگرہ کی تحصیل باہ میں بیوی اور شوہر میں گھریلو ناچاقی پر بیوی نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ پر بیوی نے اسٹیٹس لگایا کہ شوہر کو قتل والے کو 50 ہزار بھارتی روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے مقدمے میں بیوی کے ایک دوست کو بھی نامزد کیا، شوہر اہلیہ کا اسٹیٹس دیکھتے ہی پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔

پولیس کے مطابق متعلقہ خاتون کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے، دونوں کی شادی دو سال قبل ہوئی تھی اور کچھ عرصے بعد ہی اختلافات شروع ہوگئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!