5 hours ago
گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری، کئی ممالک صہیونی ریاست کا حصہ
ویب ڈیسک
|
10 Jan 2025
صہیونی حکومت نے گریٹر اسرائیل کا نقشہ جاری کردیا جس میں فلسطین، اردن، لبنان اور شام کے علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صہیونی حکومت کیطرف سے جاری کردہ نقشے میں کئی عرب ممالک جو اسرائیل کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
یہ نقشہ نیتن یاہو قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی لہرا چکے ہیں۔
عرب ممالک کا ردعمل
سعودی عرب، قطر، اردن، فلسطین سمیت دیگر ممالک نے گریٹر اسرائیل نقشے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔
سعودی عرب کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے اسرائیل کے انتہا پسندانہ رویے کے باعث خطے کا امن اور سلامتی خطرے میں ہے۔
سعودی عرب نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو بین الااقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی سے روکا جائے۔بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ خطے میں بحرانوں کے خاتمے کے لیے ریاستوں اور ان کی سرحدوں کی خودمختاری کا احترام کرنے کی ضرورت ہے۔
متحدہ عرب امارات نے بھی گریٹر اسرائیل نقشے کو مسترد کرتے ہوئے کہ کسی بھی خطے کی سالمیت اور سرحدی خلاف ورزی کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔ اسرائیل جارحیت سے باز رہے۔
فلسطین اور اردن نے بھی گریٹر اسرائیل نقشے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے غاصبانہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔
Comments
0 comment