پاکستانی نوجوان ٹریول ویلاگر اور کوہ پیما اسما مشتاق اسپانٹک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق

پاکستانی نوجوان ٹریول ویلاگر اور کوہ پیما اسما مشتاق اسپانٹک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق

اسما مشتاق حال ہی میں پاکستان کے قراقرم کے سلسلے میں واقع 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے لیے مہم کا حصہ بنیں۔
پاکستانی نوجوان ٹریول ویلاگر اور کوہ پیما اسما مشتاق اسپانٹک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق

Webdesk

|

21 Aug 2026

پاکستانی نوجوان ٹریول ویلاگر اور کوہ پیما اسما مشتاق اسپانٹک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہو گئیں۔7 فروری 1992 کو پیدا ہونے والی اسما مشتاق کو مہم جوئی، پہاڑوں اور قدرتی مناظر سے گہری محبت کے باعث کوہ پیمائی کی کمیونٹی میں پہچانا جاتا تھا۔

اسما مشتاق حال ہی میں پاکستان کے قراقرم کے سلسلے میں واقع 7 ہزار 27 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی سر کرنے کے لیے مہم کا حصہ بنیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسما نے اپنے گائیڈ علی اکبر کے ہمراہ کامیابی سے اسپانٹک کی چوٹی سر کی اور اس وقت ان کی صحت بہتر تھی تاہم چوٹی سے واپسی کے دوران انہیں مبینہ طور پر بلند مقام کی بیماری (ہائی آلٹی ٹیوڈ سکنس)کا سامنا کرنا پڑا، گائیڈ نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

اسما مشتاق کی میت کی واپسی کے انتظامات کے لیے قراقرم کالنگ ٹریکس متعلقہ حکام سے رابطے اور ان کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

اسما مشتاق کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔

صارفین نے ان کی پہاڑوں، ساحلوں اور قدرتی مناظر سے محبت کو یاد کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعائیں بھی کی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!