غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف مختلف ممالک میں کریک ڈاؤن

غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف مختلف ممالک میں کریک ڈاؤن

ترک حکام نے غیرقانونی طورپرترکیہ سے یورپ جانے کی کوشش پر24 افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا۔
غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف مختلف ممالک میں کریک ڈاؤن

Webdesk

|

9 Jul 2026

انقرہ: دنیا کے مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈان جاری ہے جب کہ ترکیہ میں گرفتاریوں کی نئی لہر شروع ہوئی ہے۔ یورپ میں افغان باشندوں کی انسانی اسمگلنگ بڑے سیکیورٹی چیلنج کی صورت میں سامنے آئی ہے۔

افغان جریدے افغان انٹرنیشنل کے مطابق ترک حکام نے غیرقانونی طورپرترکیہ  سے یورپ جانے کی کوشش پر24 افغان باشندوں کو گرفتارکرلیا۔

ترکیہ کیشہر ادرنہ میں گرفتارہونیوالیافغان باشندوں میں 7خواتین اور6بچے بھی  شامل ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ترک پولیس نے افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے منتقل کرنے پر بس ڈرائیور کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

 ترک مائیگریشن ایجنسی  کے مطابق رواں سال کے پہلے 5ماہ کے دوران 16ہزار436 افغان باشندوں کورہائشی کارڈ نہ ہونے کے باعث حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2روز قبل بھی پولینڈ حکام نے بھی غیرقانونی  طورپرملک میں داخل ہونے والے15افغان باشندوں کو گرفتارکیاتھا۔

برطانوی نشریاتی ادارہ طالبان رجیم کی سخت گیرپالیسیوں اورانتقامی کارروائیوں کوافغان باشندوں کی غیرقانونی نقل مکانی کا ذمہ دار قراردے چکا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!