غزہ: امداد کے منتظرفلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، متعدد شہید

غزہ: امداد کے منتظرفلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، متعدد شہید

غزہ پر انسانوں کا مسلط کردہ قحط منڈلا رہا ہے، چند ماہ کے بچے پانی کی کمی اور بھوک سے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔
غزہ: امداد کے منتظرفلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، متعدد شہید

Webdesk

|

6 Mar 2024

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تیسری بار حملے میں متعدد فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے  رفح اور خان یونس پر حملوں میں 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

جنرل اسمبلی میں اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے برائے فلسطینی انروا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ غزہ میں صرف 150 دن میں 30 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی زندگیاں چھین لی گئیں۔ 

اپنی تقریر کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر انسانوں کا مسلط کردہ قحط منڈلا رہا ہے، چند ماہ کے بچے پانی کی کمی اور بھوک سے لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ جدہ میں منعقد ہونے والے او آئی سی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں غزہ پر جاری اسرائیلی مظالم سے متعلق صورتحال پر غور کیا گیا۔

 سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فلسطین اور ایران سمیت دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کی جانے بربریت کی شدید مذمت کی گئی۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!