1 hour ago
غزہ، اسرائیلی ڈرون حملے میں الجزیرہ کے صحافی محمد وشاح شہید
محمد وشاح 2018 سے الجزیرہ کے ساتھ وابستہ تھے
Webdesk
|
9 Apr 2026
غزہ : غزہ سٹی کے مغرب میں اسرائیلی ڈرون حملے میں الجزیرہ مباشر کے صحافی محمد وشاح شہید ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حملہ بدھ کے روز الرشید اسٹریٹ پر اس وقت کیا گیا جب محمد وشاح ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے، حملے کے نتیجے میں گاڑی آگ کی لپیٹ میں آ کر مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے صحافیوں کو نشانہ بنانے اور آزاد صحافت کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
ادارے کے مطابق محمد وشاح 2018 سے الجزیرہ کے ساتھ وابستہ تھے اور غزہ میں جاری جنگ کی مسلسل کوریج کر رہے تھے۔
Comments
0 comment