غزہ کے مسائل دنیا کو دکھانے والا نوجوان وی لاگر اسرائیلی حملے میں شہید

غزہ کے مسائل دنیا کو دکھانے والا نوجوان وی لاگر اسرائیلی حملے میں شہید

حلیمے دوست کے ساتھ بیٹھے تھے کہ اچانک دھماکا ہوا اور وہ اللہ کو پیارے ہوگئے
غزہ کے مسائل دنیا کو دکھانے والا نوجوان وی لاگر اسرائیلی حملے میں شہید

ویب ڈیسک

|

2 Sep 2024

غزہ میں ہونے والے مظالم اور وہاں کی تباہی کو مخصوص انداز سے دنیا کے سامنے لانے والا نوجوان وی لاگر اسرائیلی حملے میں شہید ہوگیا۔

غزہ کی مشکلات دکھانے والے مشہور 19 سالہ فلسطینی ٹک ٹاکر 19 سالہ محمد حلیمے اسرائیلی حملے میں پیر کے روز شہید ہوئے۔

وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے غزہ کے پناہی گزینوں کے مسائل سے دنیا کو آگاہ کرتا تھے۔

محمد حلیمے کی شہادت پیر کے روز اس وقت ہوئی جب اسرائیل نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حلیمے اس وقت خیمے میں بنے انٹرنیٹ کیفے میں اپنے دوست طلال مراد کے ساتھ سیلفی بنا رہے تھے جسے محمد حلیمے نے سوشل میڈیا پر ’بالآخر ملاقات ہوگئی‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا اور وہ شہید ہوگئے۔

حملے میں بچ جانے والے انکے دوست طلال مراد نے بتایا کہ ویڈیو بنانے کے دوران اچانک دھماکا ہوا جس میں محمد حلیمے شہید ہوگئے اور وہ زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ حلیمے کی ویڈیوز نے دنیا بھر میں ہزاروں لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!