10 hours ago
غزہ کی پٹی، 180 امدادی ٹرکوں کی آمد ، ایندھن کے 8 ٹرک شامل
Webdesk
|
21 Jan 2025
قاہرہ: مصری ذرائع نے بتایا ہے کہ 180 امدادی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ان ذرائع نے بتایا کہ العوجہ اور کرم ابو سالم کراسنگوں کے راستے جانے والے ان ٹرکوں میں ایندھن کے حامل 8 ٹرک بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے امدادی قافلے بھیجنے کی تیاری کی جا رہی ہے جن میں غذائی مواد کے علاوہ فوری طبی لوازمات شامل ہیں۔ مزید کہ مصری اداروں کے اعلان کے مطابق وہ فلسطینی خواتین کے لیے مختلف نوعیت کی طبی خدمات پیش کریں گے۔
اس سے قبل مصری ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں 200 سے زیادہ امدادی ٹرک داخل ہوئے ہیں۔ ان میں 5 ٹرک ایندھن اور بقیہ غذائی اور طبی مواد پر مشتمل تھے۔
مصر کے صوبے شمالی سینا میں ہسپتالوں کے اندر ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا تا کہ وہ فلسطینیوں کے لیے تمام صورتوں میں طبی سپورٹ پیش کر سکیں۔
وزارت صحت نے واضح کیاکہ مصر کے ہسپتال زخمی اور متاثرہ فلسطینیوں کے استقبال اور علاج کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ وزارت نے غزہ کی پٹی میں امداد پہنچانے کے لیے مصری ہلال احمر تنظیم اور تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments
0 comment