غزہ کی پٹی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گی : نیتن یاہو

غزہ کی پٹی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گی : نیتن یاہو

ہم مرحلہ وار غیر مسلح کرنے پر کام کر رہے ہیں
غزہ کی پٹی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گی : نیتن یاہو

Webdesk

|

30 Oct 2025

تل ابیب : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے یقین دلایا ہے کہ اب غزہ کی پٹی اسرائیل کے لیے کسی خطرے کا باعث نہیں بنے گی۔

نیتن یاہو نے کریات گات میں امریکی ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران کہا کہ اسرائیل کا ہدف حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کو ایک غیر عسکری علاقے میں تبدیل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تل ابیب واشنگٹن کے ساتھ مل کر ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہا ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے مطابق غزہ کی صورت حال کو تبدیل کرے گا۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ ہم مرحلہ وار غیر مسلح کرنے پر کام کر رہے ہیں اور اس منصوبے کے دیگر حصوں پر بھی بیک وقت پیش رفت ہو رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!