غزہ میں بے یقینی، اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجیوں کو پھر بلا لیا

غزہ میں بے یقینی، اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجیوں کو پھر بلا لیا

ریزرو فوجیوں کو غزہ میں از سر نو جنگ شروع کرنے کے ارادے کے پیش نظر پھر طلب کر لیا ہے
غزہ میں بے یقینی، اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجیوں کو پھر بلا لیا

Webdesk

|

13 Feb 2025

غزہ : اسرائیلی فوج نے اپنے ریزرو فوجیوں کو غزہ میں از سر نو جنگ شروع کرنے کے ارادے کے پیش نظر پھر طلب کر لیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل جس کے قائدین شروع سے ہی غزہ سے قیدیوں کی رہائی کے بعد جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں۔

 بظاہر حماس کی طرف سے باقی ماندہ قیدیوں کی رہائی نہ ہونے کو اپنے دوبارہ حملے کا جواز بتا رہے ہیں۔

اسرائیل کا غزہ پر یہ دوبارہ حملہ جس کا امکان دیکھتے ہوئے اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجیوں کو طلب کرنا ضروری خیال کیا ہے اس کی تازہ ترین دھمکی اسرائیلی ویزراعظم نیتن یاہو کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی حماس کو دے چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!