غزہ میں حماس کی جگہ متبادل انتظامیہ لانے کی تیاریاں تیز

غزہ میں حماس کی جگہ متبادل انتظامیہ لانے کی تیاریاں تیز

غزہ کی جنگ کے بعد تعمیرِ نو کے لیے اب تک تقریبا 17 ارب ڈالر کے عطیات اور مالی امداد کے اعلانات کیے جا چکے ہیں
غزہ میں حماس کی جگہ متبادل انتظامیہ لانے کی تیاریاں تیز

Webdesk

|

30 Jun 2026

غزہ: غزہ کی جنگ اور مستقبل کے انتظامی نظام سے متعلق اہم سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ غزہ بورڈ آف پیس کا ایک اہم اجلاس رواں ہفتے قبرص میں منعقد ہوگا، جس میں غزہ کے جنگ کے بعد کے انتظامی ڈھانچے اور حماس کے متبادل نظام پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس کا بنیادی مقصد فلسطینی ٹیکنوکریٹس پر مشتمل ایک انتظامی کمیٹی کو غزہ کا نظام سنبھالنے کے لیے تیار کرنا ہے، تاکہ جنگ کے خاتمے کے بعد علاقے میں سول گورننس کا مثر نظام قائم کیا جا سکے۔

ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق غزہ کا انتظام سنبھالنے کے لیے بارہ سے زائد ارکان پر مشتمل ایک پینل پہلے ہی تشکیل دیا جا چکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس پینل کے ارکان گزشتہ کئی ماہ سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موجود ہیں، جہاں وہ سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے انسٹی ٹیوٹ کے تحت گورننس اور انتظامی امور کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ کی جنگ کے بعد تعمیرِ نو کے لیے اب تک تقریبا 17 ارب ڈالر کے عطیات اور مالی امداد کے اعلانات کیے جا چکے ہیں، جنہیں مستقبل میں علاقے کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر خرچ کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!