غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری، 42 فلسطینی شہید

غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری، 42 فلسطینی شہید

جبکہ الطفہ محلے میں بھی گھروں کو ہی نشانہ بنایا گیا اور اس محلے میں بھی 18 فلسطینی شہید کر دیے گئے ۔
غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری، 42 فلسطینی شہید

Webdesk

|

23 Jun 2024

مقبوضہ غزہ:  غزہ شہر کے اضلاع پر بمباری کر کے اسرائیلی فوج نے کم از کم 42 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو اسماعیل الثابتہ نے بتایاکہ بمباری کانشانہ بنائے گئے علاقوں میں پناہ گزین کیمپ الشاطی بھی شامل ہے۔ اس پناہ گزین کیمپ میں مکانوں اور گھروں کو نشانہ بنا کر کم از کم 24 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔

جبکہ الطفہ محلے میں بھی گھروں کو ہی نشانہ بنایا گیا اور اس محلے میں بھی 18 فلسطینی شہید کر دیے گئے ۔

اسرائیلی فوج نے اس بارے میں اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے غزہ شہر میں حماس کے دو فوجی مراکز پر بمباری کی ہے۔

 تاہم اسرائیل کی طرف سے اس مبینہ فوجی مرکز کے نقصان کی تفصیل نہیں بتائی ہے۔حماس نے بھی اسرائیل کی اس بمباری کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!