غزہ کے اسپتال میں 7ویں اجتماعی قبر دریافت، 520 ناقابل شناخت لاشیں برآمد

غزہ کے اسپتال میں 7ویں اجتماعی قبر دریافت، 520 ناقابل شناخت لاشیں برآمد

الشفا اسپتال سے تین جبکہ دیگر اسپتالوں میں چار اجتماعی قبریں دریافت ہوئیں
غزہ کے اسپتال میں 7ویں اجتماعی قبر دریافت، 520 ناقابل شناخت لاشیں برآمد

ویب ڈیسک

|

10 May 2024

غزہ میں الشفا اسپتال کے اندر سے تیسری اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریسکیو عملے کو جمعرات کے روز اسپتال کی حدود سے ایک اور اجتماعی قبر ملی جس میں سے بچوں سمیت 49 افراد کی ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوئیں۔

واضح رہے کہ اس قبر کے دریافت ہونے کے بعد الشفا اسپتال سے اب تک 3، ناصر میڈیکل کمپلیکس سمیت ایک اور اسپتال سے چار اجتماعی قبریں دریافت ہوچکی ہیں جن کی مجموعی تعداد سات ہے۔

وفا ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اسپتالوں سے دریافت ہونے والی ان 7 اجتماعی قبروں میں سے 520 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، اور یہ اُن کی لاشیں ہیں جو اسپتال میں زیر علاج تھے۔

الشفا اسپتال میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور خدشہ ہے کہ وہاں سے مزید فلسطینیوں کی ناقابل شناخت لاشیں برآمد ہوسکتی ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ملنے والی لاشوں میں سے بیشتر مریضوں کی ہیں اسپتال میں زیر علاج تھے جبکہ دیگر اُن کے تیمارداروں یا ایسے شہریوں کی ہیں جو چھپنے کیلیے اسپتال پہنچے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!