حج کے دوران یہ کام کرنے پر 7 سال قید اور 3 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا!

حج کے دوران یہ کام کرنے پر 7 سال قید اور 3 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا!

سعودی حکومت نے خبردار کردیا، تمام عازمین کیلیے سخت وارننگ جاری
حج کے دوران یہ کام کرنے پر 7 سال قید اور 3 کروڑ روپے سے زائد جرمانہ ہوگا!

Webdesk

|

19 Feb 2024

سعودی عرب کی حکومت نے حج کے دوران بھیک مانگنے والے عازمین کو 7 سال قید اور پچاس لاکھ ریال  (تین کروڑ 69 لاکھ روپے سے زائد) جرمانے کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اپنے ایک بیان میں حج کا ویزہ لے کر آنے اور دوران رکن بھیک مانگنے جیسا جرم کرنے والے افراد کو سخت تنبہی کی ہے۔

اپنی ایکس پوسٹ میں پبلک پراسیکیوشن نے ایسے عازمین حج کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ غیر مجاز فنڈ ریزنگ (بھیک مانگنے) جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے باز رہیں۔

سعودی حکام کے مطابق ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور انہیں قانون کی خلاف ورزی پر سات سال تک قید کی سزا کے ساتھ ساتھ 5 ملین ریال تک کے جرمانے یا ممکنہ طور پر دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن کی طرف سے دیا جانے والا مرکزی پیغام مجاز اتھارٹی سے مطلوبہ اجازت نامہ حاصل کیے بغیر چندہ مانگنے کی غیر واضح ممانعت ہے۔

اس معاملے کو سنگین اور حساس قرار دیتے ہوئے پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا کہ مالی فائدے کے لیے دھوکا دینے یا گمراہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ حالیہ اقدام حج کے مقدس موسم کے دوران سرگرمیوں کو منظم کرنے اور ان کی نگرانی کرنے کے سعودی حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ عازمین حج کے تجربے کی حرمت اور تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے ممکنہ استحصال سے محفوظ رہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!