حج سیزن 2024 کے حوالے سے سعودی عرب کا بڑا اعلان
ویب ڈیسک
|
13 Feb 2024
سعودی عرب نے حج میں رواں سال بھی بڑی تعداد میں عازمین کی ممکنہ آمد کے پیش نظر اہم اعلان کردیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں مقیم مقامی اور غیر ملکی وہ باشندے جو رواں سال حج کرنے کے خواہش مند ہیں اُن کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے، غیرملکی کارکنان بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ حج کے خواہش مند افراد موبائل اپیلیکیشن ’نسک‘ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں، مقامی سطح پر بھی حج رجسٹریشن میں اُن خواہش مندوں کو ترجیح دی جائے گی جو پہلی بار حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گنجائش ہونے پر ان کو بھی موقع دیا جائے گا جنہیں فریضہ مقدسہ ادا کیے ہوئے پانچ سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔ مقامی افراد رجسٹریشن کے ساتھ آدھی فیس جمع کروانے کے پابند ہیں۔
وزارت حج و عمرہ نے مقامی شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ جلد از جلد ویب سائٹ یا اسمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر ’نسک‘ ایپلی کیشن کے ذریعے رجسٹریشن فارم بھریں۔
Comments
0 comment