حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے والے صحافی کی لاش سیوریج ٹینک سے برآمد

حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے والے صحافی کی لاش سیوریج ٹینک سے برآمد

مقتول صحافی نے 120کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی ایک سڑک کی تعمیر کے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔
حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے والے صحافی کی لاش سیوریج ٹینک سے برآمد

Webdesk

|

5 Jan 2025

نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور میں 28 سالہ صحافی مکیش چندراکر 3 جنوری کو ایک ٹھیکیدار کی ملکیت سیوریج ٹینک میں مردہ حالت میں ملے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک مقامی نیوز چینل کے لیے کام کرنے والے مکیش چندراکر نے حال ہی میں بدعنوانی کا پردہ فاش کیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مکیش چندراکر نے حال ہی میں ایک ٹھیکیدار سریش چندراکر کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ دی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول صحافی نے 120کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی ایک سڑک کی تعمیر کے منصوبے میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا تھا۔

ان کی رپورٹ کے انکشاف کے بعد حکومت نے ٹھیکیدار کی سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

مکیش چندرا نے کنٹریکٹر کی ملکیت میں موجود ایک مقام پر سریش چندراکر کے بھائی رتیش سے ملاقات کی تھی، اس کے بعد سے ان کا فون بند جا رہا تھا جس کے بعد صحافی کے بڑے بھائی یوکیش چندراکر نے ان کی  گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

3 جنوری کو مکیش چندراکر کی لاش چٹن پارہ میں سریش کی ملکیت میں موجود ایک گھر کے احاطے میں پانی کے ٹینک کے اندر سے ملی تھی جہاں صحافی کو آخری بار دیکھا گیا تھا۔

ایک سینئر پولیس اہلکار کے مطابق متاثرہ شخص کے بھائی نے ہمیں بتایا کہ مکیش یکم جنوری سے لاپتا ہے، ہم نے کارروائی شروع کی، سی سی ٹی وی فوٹیج کو اسکین کیا اور اس کی آخری لوکیشن بھی ملی، ہمیں آج شام کو مکیش کی لاش ٹینک کے اندر ملی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!