اہلیہ نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل
یہ واقعہ ہنوئی ایئرپورٹ پر پیش آیا جب صدر اپنی اہلیہ کے ساتھ ویتنام کے دورے پر پہنچے تھے۔

Webdesk
|
26 May 2025
ہنوئی: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کو ان کی اہلیہ بریگیٹ نے تھپڑ مار دیا۔
یہ واقعہ ہنوئی ایئرپورٹ پر پیش آیا جب صدر اپنی اہلیہ کے ساتھ ویتنام کے دورے پر پہنچے تھے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جہاز کا دروازہ کھلتے ہی فرانسیسی صدر باہر نکل رہے تھے۔ کہ اس دوران پیچھے سے ان کی اہلیہ نے چہرے کو دھکا دیا اور طمانچہ رسید کیا۔
یہ منظر کچھ دیر کے لیے رکا، جس کے بعد دونوں نے معمول کے انداز میں ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ لیا۔
Comments
0 comment