15 hours ago
ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے، آیت اللہ خامنہ اِی

Webdesk
|
24 Jun 2025
تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ اِی نے کہا ہے کہ ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں سپریم لیڈر علی خامنہ اِی نے کہا کہ کسی کی زیادتی کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہرگز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے قطر میں ملٹری بیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔
اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے جوہری تنصیبات پر حملے کا بہت ہی کمزور جواب دیا، ایران نے 14 میزائل فائر کیے، 13 تباہ کردیے گئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں اس کی توقع تھی اور اس سے موثر طریقے سے نمٹے، ایک میزائل کو چھوڑ دیا گیا جو غیر دھمکی آمیز سمت میں جارہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی حملے میں کسی امریکی کو نقصان نہیں پہنچا، نہ کوئی نقصان ہوا، سب سے اہم بات یہ کہ انہوں نے یہ سب اپنے سسٹم سے حاصل کرلیا۔
ایک اور بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیشگی نوٹس پر ایران کا شکریہ ادا کرتے ہیں، اس سے جانی نقصان کو روکنا ممکن ہوا۔ امید ہے اب مزید نفرت نہیں ہوگی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اب علاقے میں امن اور ہم آہنگی کی جانب بڑھ سکتا ہے، میں اسرائیل کی بھی ایسے ہی اقدام کے لیے حوصلہ افزائی کرونگا۔
Comments
0 comment