حاملہ فلسطینی خاتون کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی بچی انتقال کرگئی

حاملہ فلسطینی خاتون کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی بچی انتقال کرگئی

اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں خاتون شوہر اور بیٹی سمیت شہید ہوگئی تھی جبکہ رحم میں بچی زندہ بچ گئی تھی
حاملہ فلسطینی خاتون کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی بچی انتقال کرگئی

ویب ڈیسک

|

28 Apr 2024

یروشلم: غزہ میں فلسطینی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون کے پیٹ میں معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والی بچی بھی انتقال کرگئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں حاملہ خاتون اپنے شوہر اور تین سالہ بیٹی شہید ہوگئی تھی جبکہ اُس کے پیٹ میں موجود بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تھی۔

جب ڈاکٹرز کو پتا چلا تھا کہ خاتون کی کوکھ میں موجود ننھی جان بمباری میں محفوظ رہی تو فوری آپریشن کرکے نومولود کو بچالیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے بچی کا نام ’شہید سبرین کی بیٹی‘رکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق پیدائش کے وقت بچی کا وزن 1.4 کلو گرام تھا اور بچی کی حالت بھی بہتر تھی تاہم اچانک اُس کی طبیعت خراب ہوئی اور پھر وہ جمعے کی شب انتقال کرگئی۔ بچی کو اُس کی شہید والدہ کے پہلو میں سپردخاک بھی کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 77 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!